بدھ 23 جولائی 2025 - 18:33
نقارہ ظہور

حوزہ/ ائمہ کرام علیہم السلام کی متعدد روایات کے تجزیے سے جو کچھ حاصل ہوا ہے وہ یہ ہے کہ سفیانی دمشق شہر کے ایک خشک، بے آب و گیاہ اور محروم علاقے سے اٹھے گا جو "یابس" کی سرزمین کے نام سے مشہور ہے اور اردن کی سرحد کے قریب واقع ہے اور اپنے سات ساتھیوں کے ساتھ درعا کے علاقے میں جائے گا اور وہاں کے بیس ہزار بنی کلب قبیلہ کے لوگوں سے، جو درعا، شام میں رہتے ہیں، بعیت لےگا

تحریر: مولانا سکندر علی ناصری

حوزہ نیوز ایجنسی I سفیانی سرخ چمڑے والا، نیلی آنکھیں، چوڑی پیشانی، چار کندھے، اور سنہرے بالوں والا آدمی ہے، اس کا چہرہ کھردرا ہے اور چیچک کے اثرات اس کے چہرے پر نظر آتے ہیں۔ اس کی آنکھ میں ایک سفید دھبہ ہے جو اسے دیکھتا ہے وہ خیال کرتا ہے کہ وہ اندھا ہے، جبکہ وہ ایسا نہیں ہے، اور وہ لوگوں میں سب سے زیادہ شریر ہے اور اس نے کبھی خدا کی عبادت نہیں کی۔ یہ عثمان کے پوتوں میں سے ہے اس کا نام بھی عثمان ہے باپ کا نام عنبسہ یا عینیہ ہے یہ خود اتنا بدظن، شکاک اور سنگدل آدمی ہے کہ اپنی بیوی کو ،جو اس کے اپنے بچوں کی ماں ہے، زندہ زندہ درگور کرتا ہے تاکہ اس کی مخفی گاہ افشا نہ ہو۔۔

خروج سفیانی اور بغاوت کی جگہ

ائمہ کرام علیہم السلام کی متعدد روایات کے تجزیے سے جو کچھ حاصل ہوا ہے وہ یہ ہے کہ سفیانی دمشق شہر کے ایک خشک، بے آب و گیاہ اور محروم علاقے سے اٹھے گا جو "یابس" کی سرزمین کے نام سے مشہور ہے اور اردن کی سرحد کے قریب واقع ہے اور اپنے سات ساتھیوں کے ساتھ درعا کے علاقے میں جائے گا اور وہاں کے بیس ہزار بنی کلب قبیلہ کے لوگوں سے، جو درعا، شام میں رہتے ہیں، بعیت لےگا

روایات میں بنی کلب کے قبیلے کو سُفیانی کا مامو کہا گیا ہے کیونکہ جیسا کہ ذکر ہوا ہے،سُفیانی کا نسب ان کی والدہ کی طرف سے بنی کلب قبیلے سے ملتا ہے۔ ان روایات میں بنی کلب قبیلہ کو آخر زمانہ کے بدکردار گروہ سے یاد کیا ہے۔ یہ قبیلہ امام مھدی علیہ السلام کے خلاف جنگ میں سفیانی کی مدد کرئےگا۔ اور بہت سے لوگوں کو اس کی لشکر کی طرف بلائےگا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: "سفیانی تین سو ساٹھ آدمیوں کے ساتھ خروج کرےگا یہان تک وہ دمشق پہنچےگا اور رمضان کے مہینے میں قبیلہ بنی کلب کے بیس ہزار لوگ اس کی بیعت کریں گے۔قبیلہ بنی کلب معاویہ کے دور میں نصرانی تھا بعد میں مسلمان ہو گیا معاویہ نے اس قبیلے کی ایک عورت سے شادی کی جس کے نتیجہ میں یزید پیدا ہوا۔ بعد کی صدیوں میں یہ قبیلہ دروز فرقے میں تبدیل ہو گیا۔ دروز، مسلمان ہونے کا مدعی ہے لیکن عملی طور پر اس کے برعکس دکھائی دتے ہیں یہ۔لوگ حلول اور تناسخ روح کے قائل ہیں جب کی یہ عقیدہ اسلام کی نظر میں منحرف عقائد میں سے ہے۔

وجہ تسمیہ دروزی

دروزی نامی شخص کی پیروی کرنے کی وجہ سے اس فرقہ کو دروزی کہا ہے۔ انہوں نے اپنے مذہب کا نام "محدون" رکھا ہے۔ ان کے عقیدہ کی بنیاد روح کی تحلیل اور تناسخ پر قائم ہے اور یہ عقیدہ اسلام کے نقطہ نظر سے بالکل باطل اور مردود ہے۔ اکثر دروز، جو اکثر بنی کلب قبیلے سے منسوب ہیں، رام اللہ کی سرزمین، فلسطین میں آباد ہیں۔رام اللہ میں فلسطین کی صحرائی شرقی ، جنوب غربی شام، اردن کا مغربی صحرا اور لبنان کے کچھ حصے شامل ہیں۔ ان کی ایک بڑی تعداد امریکہ، آسٹریلیا اور یورپی ممالک سمیت دیگر ممالک میں ہجرت کر چکی ہے لیکن ان کی تعداد دنیا کے دیگر خطوں کی نسبت شام اور لبنان میں زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر، دنیا بھر میں تقریباً 10 لاکھ دروز رہتے ہیں۔

جاری۔۔۔

  • نقارہ ظہور

    چوتھی قسط

    نقارہ ظہور

    حوزہ/ شہرحلب ہے نام رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ حضرت‌ ابراھیم خلیل اپنے گوسفندوں کو اسی سر زمین پر چراتے تھے پھر جب مہمان آتے تھے تو انہیں ان کے دودھ دھو کر…

  • نقارہ ظہور

    تیسری قسط:

    نقارہ ظہور

    حوزہ/ امام صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ امام علیہ السلام کے قیام سے پہلے پانچ حتمی علامات ہیں الصحیہ، و السفیانی و الخسف و قتل النفس الزکیه و الیمانی…

  • نقارہ ظہور

    پانچویں قسط:

    نقارہ ظہور

    حوزہ/ منطقه پنجگانہ میں سے فلسطین ہے عصر ظهور سے متعلق روایات کا ایک بہت بڑا حصہ سر زمین فلسطین سے مربوط ہے ان روایات میں سفیانی کی شکست اور امام مھدی…

  • نقارہ ظہور

    چھٹی قسط:

    نقارہ ظہور

    حوزہ/ عراق سے کچھ جماعات اور شام کے کچھ بڑے شخصیات امام مہدی علیہ السلام کے پاس آئیں گے اور آپ کے ہاتھوں پر بعیت کریں گے۔ تمام چھپے ہوئے خزینے نکالیں گے۔تمام…

  • نقارہ ظھور

    ساتویں قسط:

    نقارہ ظھور

    حوزہ/ قرقیسیا ایک چھوٹا شہر ہے۔یہ نھر خابور کو نھر فرات سے ملانے کی جگہ پر واقع ہے۔آج کل قرقیسیا وہی کھنڈرات ہیں جو دیر الزور سوریہ کےقریب ہے یہ جغرافیای…

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha